جی این این سوشل

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

 گورنر خیبرپختونخوا نے دہشت گردی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے 5 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی اے پی سی سے متعلق بھی  آگاہ کیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی  کی زیر صدارت وفد نے  زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔  

تفصیلات کےمطابق  ملاقات میں  صدر پی پی پی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکرٹری شازی خان  میں موجود تھے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو محمد علی شاہ باچہ اور شازی خان نے خیبرپختونخوا کے وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ 

 گورنر خیبرپختونخوا نے دہشت گردی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے 5 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی اے پی سی سے متعلق بھی  آگاہ کیا۔ 

گورنر خیبرپختونخوا نے کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگے سے قیام امن کے حوالے سے ملاقات سے متعلق بریفنگ  میں بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے ہمراہ کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ جرگے سے ملاقات کی ہے ۔ 

اس موقع  پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے ۔ 

پاکستان

کل حج درخواستوں کا آخری روز ، ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی کی نسبت زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کل حج درخواستوں کا  آخری روز  ، ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں ۔ 

سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا (کل )منگل آخری دن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ 3 دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی کی نسبت زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

ترجمان نے کہا کہ درخواستیں مکمل ہونے کے فوراً بعد پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر سکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے رینجرز اہلکاروں اور کارکنوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی کا کہنا تھا احتجاج میں گولی نہیں چلنی چاہیےتھی، گولی جہاں سے بھی چلی اس کی مذمت کرتےہیں ۔ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی نے رینجرز اہلکاروں اور  کارکنوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا ،  بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں اورکارکنوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہادتوں کی بانی پی ٹی آئی نے مذمت کی ہے، عمران خان نے کہا کہ شہدا کیلئے قرآن خوانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ساری قیادت پراعتماد کا اظہارکیا، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی میں اتحاد قائم رکھیں، مخالفین جماعت کے اندر تفرقہ ڈال رہےہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کےایم این ایز،ایم پی ایزکوخراج تحسین پیش کیا، اگلےلائحہ عمل کا اعلان عمران خان بعد میں کریں گے۔

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی کا کہنا تھا احتجاج میں گولی نہیں چلنی چاہیےتھی، گولی جہاں سے بھی چلی اس کی مذمت کرتےہیں ۔ 

جبکہ صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی کےلوگ بہترین کام کررہےہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یوٹیلٹی سٹورز کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا

ورکرز الائنس نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوٹیلٹی سٹورز کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ایک ہزار سے زائد سٹورز کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یونینز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے بارے میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، حالانکہ رانا تنویر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے۔

ورکرز الائنس کا مطالبہ ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کی جائے اور ایک ہزار سے زائد بند سٹورز کو دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

ورکرز الائنس نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی کی رقم بھی جلد ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسٹورز کی ری اسٹرکچرنگ یونینز کی مشاورت سے کی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll