جی این این سوشل

پاکستان

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہئیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکا
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکا

 امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہئیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام سے نمٹنا چاہیے، ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے ارکان کو دھمکیاں ملنے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا شام میں سیاسی عمل کے ذریعے خانہ جنگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ ایران عراق سے جنگجوؤں کے ذریعے شامی صدر کی حمایت کر رہا ہے، لبنان جنگ بندی کو امریکا اور فرانس مانیٹر کررہے ہیں۔

پاکستان

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ 35 ججز کام کررہے ہیں،عدالت عالیہ میں اس وقت 25 ججز کی  آسامیاں خالی ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا ۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور ہوگا،لاہور ہائیکورٹ کے  ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لئے زیرغور ناموں میں مزید دو وکلاء کے  نام شامل ،سردار اکبر علی ڈوگر ایڈوکیٹ کانام بھی لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج  کی  تعیناتی کے لئے نامزد ،ملک وقار حیدر اعوان  ایڈووکیٹ کا نام بھی لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی تعیناتی کے لئے نامزد ،جوڈیشل کمیشن کی جانب  سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لئے زیر غور   وکلاء کے ناموں کی تعداد 9 ہوگئی ۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پہلے سات وکلاء کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ نامزد کیا گیا ہے،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈوکیٹ ملک اویس خالد  کو جج  لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا ۔

محمد جواد ظفر ایڈوکیٹ کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر کیاجائے گا،ایڈوکیٹ علی مسعود حیات ،، ضیاء الرحمان ، صدیق اعوان کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا ،حسن نواز مخدوم  اور عامر انجم ملک کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور کیا ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ تین سالوں سے کوئی ججز تعینات نہیں ہوا ،لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ 35 ججز کام کررہے ہیں،عدالت عالیہ میں اس وقت 25 ججز کی  آسامیاں خالی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محسن نقوی کا  ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایک کروڑروپے کا انعام

چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا  ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم  کو ایک کروڑروپے کا انعام

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنا مہمان بنایا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، تمام کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا مہمان بنایا اور اس موقع پر  ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے ، آپ نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے سے قوم کو خوشیاں ملی ہیں ، بلائنڈ کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ کا  چیک  بھی دیا ،چیئرمین   پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی ۔

چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، امید ہے کہ آپ فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ کا کہناتھا کہ  بلائنڈ کرکٹ ٹیم  کی بھرپور سپورٹ پر  چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، عدالت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو حملہ کیس ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

درخواست خارج کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، ٹرائل اور شھادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگیں الزامات ہیں۔

دوسری جانب، اسی کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو تین بجے دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے دو دسمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بری کرنے اور سانحہ 9 مئی کیسز میں دہشت گردی دفعات 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بریت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جن تین ملزمان کے مبینہ بیان پر مجھے مقدمے میں ملوث کیا گیا، ان تینوں ملزمان نے اس بیان کی عدالت میں باقاعدہ تردید کرتے ہوئے بیان داخل کر دیا ہے جس سے ان کے خلاف الزام ختم ہوگیا ہے لہٰذا انہیں بری کیا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll