دھرنوں میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے، وزیر اعظم
ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت 24 نومبر کو ہونے والے دھرنے میں فسادات کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
دوران اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موقع واردات سے اسلحہ اور فائرنگ کے نتیجے میں ملنے والے کارتوس اور خول و دیگر شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں، تمام شواہد فارنزک کے لیے بھیجے جائیں گے، موقع واردات پر موجود فسادیوں کی شناخت کا عمل بھی تیز ی سے مکمل کیا جا رہا ہے، شناخت کے بعد تمام فسادیوں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، دھرنوں میں قانون پامال کرنے والوں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو زخمی اورشہید کرنے والوں کو قرارواقعی سزائیں دی جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں نے بیلاروس کے صدر کے پاکستان کے سرکاری دورے کے وقت اسلام آباد پر لشکر کشی کی جو ہمارے لیے شدید شرمندگی کا باعث بنا۔ پاکستان میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس کی تشکیل دی جائے گی، اسلام آباد سیف سٹی میں فارنزک لیب شامل کر کے اسے بین الاقوامی معیار پر لایا جائے گا اور اس کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات،آپریشن بنیان مرصوص پر تبادلہ خیال
- 23 minutes ago

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ
- an hour ago

ائیربیسز پر میزائل حملے،پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند
- 5 hours ago

دشمن کے مزموم ارادے بھانپتے ہوئے پاکستان نیوی نے اپنے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیئے
- 4 hours ago

سوناکشی سنہا بھی مودی سرکار کے گودی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ پر برس پڑیں
- 3 hours ago

آپریشن بنیان المرصوص،جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا، خواجہ آصف
- 4 hours ago

پاکستان کی جوابی کارروائی ،بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کے مناظر سامنے آگئے
- 5 minutes ago

بھارت کے خلاف آپریشن” بُنْيَانٌ مَرْصُوص“ کا مطلب کیا ہے؟
- 5 hours ago

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 hours ago

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،ایل او سی پر مزید 5 بھارتی پوسٹیں تباہ
- 13 minutes ago

رحیم یار خان میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھارتی حملہ
- an hour ago

پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، انڈین ایئر بیسز سمیت 26 مقامات کو نشانہ، بھارتی فوج کا اعتراف
- 3 hours ago