عوام اور فورسز نے امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، وزیر اعلیٰ کے پی


وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات غلط پالیسی کی وجہ سے خراب ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے اقراء نیشنل یونیورسٹی کے کانوکیشن سےخطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کیلئے 3 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے، عوام اور فورسز نے امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نجی سیکٹر کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، طلبہ سے کہوں گا کہیں پر بریک نہیں لگانی، اپنی ڈگری سے دنیا میں اپنا لوہا منوائیں، سب سے زیادہ اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت کرنی ہے، زندگی میں مقابلہ کرنا سیکھیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی پرائیویٹ سیکٹر میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے، حکومت کبھی بھی عوام اور نجی شعبے کے تعاون کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، مسائل کے حل کیلئے مل کر کردار ادا کرنے پر پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ان پر انوسٹ کرنا چاہیے، ہمارے صوبے کے حالات غلط پالیسی کی وجہ سے خراب ہیں، صوبے میں قیام امن کیلئے فورسز اور عوام نے قربانیاں دی ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ طلبہ کو سیکھتے رہنا ہے زندگی میں مقابلہ کرنا ہے، ہم نے ہار نہیں ماننی پریشان نہیں ہونا عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے، مقابلہ کرنا سیکھیں، آپ کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا، مجھے جھگڑا کرنے پر لاہور گورنمنٹ کالج سے نکالا گیا تھا، ایف آئی آر بھی ڈگری ہوتی ہیں، مجھ پر 256 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں ہمارے لوگوں نے اپنا لوہا منوایا ہے، جو انسان کسی اور کی کامیابی پر خوش ہوتا ہے وہ کامیاب ترین انسان ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 7 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 3 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 6 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل



