تجارت
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
سونے کی قیمت 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد قیمت 2640 ڈالر ہوگئی ہے۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
کھیل
سفیان مقیم نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا
سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر سفیان مقیم نے پاکستان کے لیے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔
سفیان مقیم پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف کھیلے جانےوالے دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنے نام کیا۔
سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت زمبابوے کی پوری ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل نے 6 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان کے لئے ٹی 20 میچ میں بہترین باؤلنگ کرنے والے باؤلر تھے۔
کھیل
دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔
زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا، پاکستان کی طرف سے عمیر یوسف 15 اور صائم ایوب نے 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
زمبابوے نے پاکستان کو جیت 58 رنر کا ہدف دیا، زمبابوے کی جانب سے برین بینٹ 21 اور وکٹ کیپر بلے باز مرومانی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفرید نے دو ابرار احمد،حارث رؤف ، سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
علاقائی
ایف آئی اے سائبر کرائم کا بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤن
مذکورہ اکائونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کر دی گئیں
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 924 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان زون کے ڈائریکٹر عمران محمود کی سربراہی میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی ،سوشل میڈیا اکائونٹس کی مانیٹرنگ اور تجزیے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی
مذکورہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی ۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف مواد شئیر کرنے میں ملوث 924 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کی۔
مذکورہ اکائونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کر دی گئیں ۔رپورٹ کردہ اکائونٹس میں 487 فیس بک ، 190 ٹک ٹاک ، 147 ٹوئٹر ، 88 انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کے اکائونٹس شامل ہیں۔
ریاست مخالف عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملزمان کی نشاندہی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
اب تک 312 اکائونٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے ۔ریاست مخالف عناصر کے خلاف 14 انکوائریاں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم بلوچستان نے 28 مختلف سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی نشاندہی کی ہے جنہیں ریاست مخالف عناصر کے ذریعے گمنام رابطوں اور پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع