جی این این سوشل

پاکستان

ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غنڈہ گردی اور نیب گردی کر کے ٹیکس ریوینیو میں اضافہ نہیں ہوتا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے ، مریم اورنگزیب
ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے ، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب  نے   سرکاری خزانے سے ہر تنخواہ لینے والے کے اثاثے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔مریم  اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے ، غنڈہ گردی اور نیب گردی کر کے ٹیکس ریوینیو میں اضافہ نہیں ہوتا ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد یہ نیا ہتھکنڈا ختیار کیاگیا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  عوامی عہدیداروں کے اثاثہ جات تو پہلے ہی ظاہر ہوتے ہیں ،  ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ اور تفصیلات موجود ہیں، ایف بی آر سے یہ اختیار نیب کو دینے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے؟،انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کرکے سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے ہر فرد کے اثاثے ظاہر کئے جائیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تین سال میں نیب نیازی گٹھ جوڑکی غنڈہ گردی نے ملک اور معیشت کو تباہ کیا، ایف بی آر افسران کا ٹیکس دہندگان کو گرفتارکرنے کا اختیار مکمل ختم کیاجائے ۔یہ اقدامات عمران صاحب کے فسطائی اور بیمار ذہن کی عکاسی ہے۔

تجارت

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

ادارہ شماریات کےمطابق  ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

 ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کےمطابق  ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ 

رپورٹ کےمطابق  ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 16 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لہسن فی کلو 27 روپے تک اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 36 روپے تک مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک اضافہ ہوا، برانڈڈ گھی فی کلو 10 روپے تک مہنگا ہوا، پانچ کلو برانڈڈ گھی کی قیمت 17 روپے تک کا اضافہ ہوا، گڑ، پیاز، آلو، تازہ دودھ، دالیں، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں۔  

ادارہ شماریات کےاعدادوشمار کےمطابق  ایک ہفتے میں آٹا، دال ماش، زندہ مرغی، کیلے اور چنے کی دال سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے  کابینہ ارکان کی تقرری کا  سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ  نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اکتوبر کے برعکس نومبر کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد تک اضافہ کردیا گیا ، اوگرا نے سوئی ناردرن  اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔


سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد اضافہ کیا گیا،سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں 12.46ڈالر سے بڑھا کر 12.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔

اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll