پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں انٹیلجینس بیسڈ آپریشن ، 8خوارج جہنم واصل

 آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 دن قبل پر دسمبر 5 2024، 8:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان 
 میں انٹیلجینس بیسڈ آپریشن ، 8خوارج  جہنم واصل

05 دسمبر کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب  سے کیے گئے 2الگ الگ آپریشنز میں8خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ خان محمد  کھوری سمیت 2 خوارج مارے گئے۔

جب کہ 2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔  مارا گیا خارجی خان محمد  کھورے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے  اس پر  1 ملین کی ہیڈ منی بھی  مقرر کی تھی۔