بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت 2027 تک پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا جبکہ پاکستان بھی اس دوران ہندوستان میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گا


چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔
گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے پش کردہ فارمولے کی بنیادی شرط مانے جانے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے 48 گھنٹوں میں کر دیا جائےگا۔
بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا جو ممکنہ طور پر دبئی ہوسکتا ہے پی سی بی کی جانب سے پیش کیے جانے والے فارمولے کے مطابق بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت 2027 تک پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا جبکہ پاکستان بھی اس دوران ہندوستان میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔
پی سی بی کی جانب سے پیش کردہ اس فارمولے کا اطلاق آئی سی سی کے ٹورنامنٹس پر لاگو ہوگا، جس میں چیمپیئنز ٹرافی، ویمن ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے ایونٹ بھی اسی فارمولے کے تحت ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 5 دسمبر کو ہونے والے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تھا جس کی وجہ سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جس کا آغاز 19 فروری 2025 میں ہونا طے ہوا تھا مگر بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے تا حال ابھی تک ٹورنامنٹ کا شیڈول طے نہیں ہو پا رہا۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 3 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 4 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 2 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- an hour ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 7 minutes ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 24 minutes ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- an hour ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 3 hours ago