جہاں بھی تشدد ور انتشار ہوگا ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال مضحکہ خیز ہے، ان کی سول نافرمانی کی کال ناکام ہوگی۔
لاہور میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ میرے اوپر زیادہ لازم ہے، ہم کرسمس کو بھرپور طریقے سے منائیں گے، کرسچن کمیونٹی کی ہر خوشی اور غم میں ساتھ کھڑا ہوں، کرسچن کمیونٹی نے دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ پیدا کیے، تمام کمیونٹیز اس ملک کیلئے کردار ادا کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ظلم، تشدد اور نفرت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں جو بھی نعمتیں حاصل ہیں وہ اس ملک کی بدولت ہیں، اس ملک میں اب تشدد اور انتشار نہیں ہوسکتا، جہاں بھی تشدد ور انتشار ہوگا ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔ یہ ملک ہے تو سیاستیں اور وزارتیں ہیں، ہم نے ملک کے مفاد میں چیزوں کو آگے لے کر چلنا ہے، بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، انٹرسٹ ریٹ 15 فیصد اور مہنگائی 4.8 فیصد پر ہے، مہنگائی 2018 کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچی ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عوام نے نافرمانی اور تشدد کی سیاست کو رد کر دیا ہے، جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے، لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے، پوچھنا چاہتا ہوں بھاگے کیوں؟ کھڑے رہتے، تم بچپن سے ہی نافرمان تھے، تم سول نافرمانی کرو یا جو دل چاہے یہ تمہاری اپنی مرضی ہے۔ لوگ مسائل کا حل چاہتے ہیں، لوگ یہ نہیں چاہتے کہ دھرنے شروع کردو، اب تم جو مرضی کرلو اب دال نہیں گلنے والی،تم دم دبا کر بھاگے ہو، لطیف کھوسہ کو اب آرام کرنا چاہیے،ان کی سیاست کی عمر نہیں رہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں، اصل ویڈیو سامنے لے آتے تو جھوٹی غزہ اور فلسطین کی ویڈیوز کا سہارا نہ لینا پڑتا، یہ انتشار چاہتے ہیں جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو رہا ہے۔
عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں امن و امان کے معاملے پر سنجیدہ نہیں،کرم میں لاشیں گریں دیگر معاملات ہوئے، کے پی حکومت کی امن وامان کی طرف توجہ نہیں ہے، یہ جھوٹے بیانیے پر سارا پیسہ لگا رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جو کچھ ہوسکا وفاقی حکومت کرے گی۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل





