پاکستان
وفاقی حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ
بانی چیئرمین کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے
وفاقی حکومت نےبانی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔
بانی چیئرمین کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ان پرسوشل میڈیاکےذریعےلوگوں کوریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف بغاوت پر اکسانےکے الزامات ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کی جس کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ان کا ٹرائل کرنے کا منصوبہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی تحریک انصاف کے خلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی اور وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کیلئے سمری تیار کرنےکا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف پاکستان پینل کوڈکے چیپٹر 6 اور 9 اے اور دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت کارروائی شروع کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔سی آر پی سی کے سیکشن 196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے اور مختلف جرائم پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری تقاضا ہوتا ہے۔
دنیا
اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور
جنرل اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد میں اسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظورکر لی گئی، جنرل اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد میں اسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
غزہ جنگ بندی قرارداد کی منظوری کیلئے 193 میں سے 158 ووٹ پڑے، امریکا، اسرائیل اور دیگر سات ملکوں نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 13 غیر حاضر رہے۔
جنرل اسمبلی اجلاس میں امدادی ایجنسی انروا کے حق میں بھی قرارداد منظور کی گئی جس کے حق میں 159 ووٹ جبکہ 99 ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے اور 11 غیر حاضر رہے۔
انروا کے حق میں منظور کی گئی قرار داد میں اسرائیل سے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے مینڈیٹ کا احترام کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں انروا کو غزہ پٹی میں بغیر رکاوٹ کے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے درکار معاونت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد اسرائیلی جارحیت میں اب تک 44 ہزر 805 فلسطینی شہید ہو اور 1 لاکھ 6 ہزار 257 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔
تجارت
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی شرح نمو رواں مالی سال 3 فیصد رینگ کی پیش گوئی کی ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے رواں مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی ، اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے بعد مالیاتی استحکام آیا ہے۔
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
پاکستان
حکومت کی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں، ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید
ی ٹی آئی کو پہلے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی وضاخت دینی ہو گی، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ رابطوں، ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید کردی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسد قیصر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی تھی جسے لوگوں نے دوسرا رنگ دے دیا، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ باضابطہ مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے اس بات کی وضاحت دینی ہو گی کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے پیچھے کون تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی باتوں کا کون اعتبار کرے گا؟ ان کا ماضی وعدہ خلافی سے بھرا پڑا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی انہوں نے عین آخری لمحے میں اپنا موقف تبدیل کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں خبریں آئیں کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی تناؤ ختم ہو رہا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت کے اہم نمائندوں سے ملاقات ہوئی، عطا تارڑ نے ایسی ملاقاتوں کو باضابطہ مذاکرات ماننے سے انکار کیا۔
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک