کورین صدر کے خلاف غیر آئینی اقدام پر اپوزیشن اورعوام کی جانب سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے
سیول: جنوبی کوریا نے اپنے صدر یون سوک یول کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی۔
عالمی میڈیا کے مطابق صدر یون سوک یول پر مارشل لا لگانے کی ناکام کوشش پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،
جنوبی کوریا میں مارشل لا کے اعلان اور اس کے خلاف ہونے والی قانون سازی کے بعد ملک قیادت کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور صدر سے استعفے کے مطالبات بڑھتے جا رہے ہیں۔
جنوبی کوریا کی وزارت برائے انصاف کے حکام نے بتایا کہ مارشل لانافذ کرنے پر صدر یون سوک یول پر غیر ملکی سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر فوری عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔
حکمران پارٹی پیپلز پاور پارٹی (پی پی پی) نے صدر یون سک یول سے خارجہ اور دیگر ریاستی امور کے اختیارات چھین کر وزیر اعظم کو تفویض کر دیے ہیں۔
کورین صدر کے خلاف غیر آئینی اقدام پر اپوزیشن اورعوام کی جانب سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل صدر یون سوک یول نے ملک میں مارشل لا کا نفاذ کیا تھا تاہم پارلیمنٹ نے صدر کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس کے بعد صدر کو عوام سے معافی مانگنا پڑی تھی۔
دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف
- 7 گھنٹے قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- 4 گھنٹے قبل
9 مئی کے مقدمات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک
- 5 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 2 گھنٹے قبل
دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 13 ویں برسی منائی جارہی ہے
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل، مکمل سکواڈ سامنے آ گئے
- 7 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار
- 7 گھنٹے قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- ایک گھنٹہ قبل