تجارت

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

100 انڈیکس 882 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 852  پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 12 days ago پر Dec 10th 2024, 10:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایکس  میں تیزی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح  عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بازارِ حصص میں 882 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح عبور کرکے 1 لاکھ 10 ہزار 852  پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی بلند ترین سطحوں کو چھو چکا ہے اور اس دوران کئی نئے ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔

ملک میں مثبت معاشی اشاریوں، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی، انفلوز میں بہتری اور اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد جاری رہنے سے معیشت درست پر گامزن ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 500 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 916 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔