Advertisement

شام: اسرائیل کے دمشق میں 100 سے زائد ملٹری اہداف پر حملے

اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ ایک بفر زون پر بھی قبضہ کرلیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Dec 10th 2024, 7:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شام: اسرائیل کے دمشق میں 100 سے زائد ملٹری اہداف پر حملے

شام پر باغیوں کے قبضے کے بعد اسرائیل کی جانب سے فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی  فضائیہ نے دمشق میں 100 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

غیر  ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں قمشلی ایئربیس، شنشار بیس اور عقبہ فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ یہ بمباری شمال مشرقی شام، حمص اور دمشق کے جنوب مغرب کے اڈوں پر کی گئی۔

اسرائیل نے اپنے حملوں میں دمشق میں ،موجود ایک تحقیقی مرکز اور الیکٹرانک وارفیئر کے مرکز پر بھی کئی حملے کیے گئے ہیں۔

ان فضائی اڈوں پر درجنوں ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے موجود ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے زمینی حملہ کرتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ ایک بفر زون پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ دمشق میں تحقیقی مرکز اور الیکٹرانک وار فیئر کے ایک مرکز پر بھی حملے کیے گئے ہیں،اسرائیلی  طیاروں نے دمشق سمیت ملک بھر میں درجنوں حملے کیے ہیں، اسرائیلی حملوں کا مقصد گولان کی پہاڑیوں پر موجود بفر زون کے علاقے پر قبضہ کرنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل حملوں کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسد حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ہتھیاروں کو شدت پسندوں کے ہاتھوں جانے سے روکنے کے لیے کارروائی کر رہا ہے، اقوام متحدہ میں اسرائیلی  اسرائیلی سفیر نے  سلامتی کونسل کو خط لکھ کر بتایا کہ شام کی سرحد سے متصل گولان کی پہاڑیوں میں محدود اور عارضی اقدامات کیے ہیں تاکہ کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔

Advertisement