پاکستان
آرمی چیف کی ’’کیمبرین پیٹرول مشق‘‘ میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاک فوج کی ٹیم کو مبارکباد
مشق برطنایہ میں 4 سے 13 اکتوبر 2024 تک منعقد ہوئی جو دنیا کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں شمار کی جاتی ہے، آئی ایس پی آر
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے برطانیہ میں منعقدہ ’’کیمبرین پیٹرول مشق‘‘ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاک فوج کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’’کیمبرین پیٹرول مشق‘‘ برطنایہ میں 4 سے 13 اکتوبر 2024 تک منعقد ہوئی جو دنیا کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں شمار کی جاتی ہے، پاک فوج کی ٹیم سمیت اس سال 143 ٹیموں نے حصہ لیا۔
پاک فوج کے دستے نے غیر معمولی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ آرمی چیف نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔
یہ مشق مڈ ویلز، برطانیہ کے سخت اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں منعقد کی جاتی ہے جس میں جسمانی قوت برداشت، حکمت عملی اور ذہنی پختگی کو پرکھا جاتا ہے۔
کیمرین پیٹرول مشق ٹیم ورک، قیادت، خود نظم و ضبط، جرات اور سخت ترین آپریشنل حالات میں عزم کا عملی مظاہرہ کرنے کا ایک معیار سمجھی جاتی ہے۔
دنیا
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ڈوما نے اس سلسلےمیں تین ضروری بلز میں سے پہلے بل کی منظوری دے دی۔
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب پہنچ گیا ۔
روس،افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی طرف ایک اورقدم آگے بڑھ گیا اور اس کی پارلیمنٹ نے ایک ایسے قانون کےحق میں ووٹ دےدیا جس سے طالبان کو ماسکو کی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی راہ ہموار ہوگی۔
روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ڈوما نے اس سلسلےمیں تین ضروری بلز میں سے پہلے بل کی منظوری دے دی۔
مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر تسلیم کیے جانے کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ گروپ کا خواتین کے حقوق کے حوالے سے قدامت پسندانہ رویہ ہے۔ طالبان نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے ہائی اسکول اور یونیورسٹیاں بند کر دی ہیں اور مرد سرپرست کے بغیر ان کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی قانون کی تشریح کے مطابق خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔
فی الحال کوئی بھی ملک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا جس نےاگست 2021 میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جب امریکا کی زیر قیادت افواج نے 20 سال کی جنگ کے بعد افراتفری میں ملک سےانخلا کیا تھا ، تاہم روس بتدریج طالبان کےساتھ اپنے تعلقات استوار کر رہا ہے، جس کےبارے میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے جولائی میں کہا تھا کہ اب وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہمارے اتحادی ہیں۔
ماسکو، افغانستان سے لے کر مشرق وسطیٰ تک کے ممالک میں موجود عسکریت پسند گروپوں کو اپنے لیے ایک بڑا سیکیورٹی خطرہ سمجھتا ہے، جہاں روس نے رواں ہفتے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کےخاتمے کے ساتھ ایک اہم اتحادی کھو دیا ہے۔
رواں سال مارچ میں مسلح افراد نے ماسکو کے باہر ایک کنسرٹ ہال میں ایک حملے میں 145 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جس کی ذمہ داری عسکریت پسند گروپ داعش نے قبول کی تھی۔ امریکی حکام نے کہا تھا کہ ان کے پاس انٹیلی جنس معلومات ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اس حملے کی ذمہ دارگروپ کی افغان شاخ داعش خراسان (داعش کے) ہے۔
افغانستان میں روس کی اپنی پیچیدہ اور خون آلود تاریخ ہے۔ سوویت فوجوں نےدسمبر 1979 میں ایک کمیونسٹ حکومت کو سہارا دینے کےلیےملک پر حملہ کیا، لیکن مجاہدین کے خلاف ایک طویل جنگ میں وہ ناکام ہو گئے۔
کھیل
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
حارث رؤف کو نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو ینیسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی تاہم حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔
View this post on Instagram
حارث رؤف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، قومی کرکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 22 برسوں کے بعد ون ڈے سیریز جیتی تھی، حارث روف نے نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔
دنیا
اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور
جنرل اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد میں اسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظورکر لی گئی، جنرل اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد میں اسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
غزہ جنگ بندی قرارداد کی منظوری کیلئے 193 میں سے 158 ووٹ پڑے، امریکا، اسرائیل اور دیگر سات ملکوں نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 13 غیر حاضر رہے۔
جنرل اسمبلی اجلاس میں امدادی ایجنسی انروا کے حق میں بھی قرارداد منظور کی گئی جس کے حق میں 159 ووٹ جبکہ 99 ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے اور 11 غیر حاضر رہے۔
انروا کے حق میں منظور کی گئی قرار داد میں اسرائیل سے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے مینڈیٹ کا احترام کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں انروا کو غزہ پٹی میں بغیر رکاوٹ کے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے درکار معاونت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد اسرائیلی جارحیت میں اب تک 44 ہزر 805 فلسطینی شہید ہو اور 1 لاکھ 6 ہزار 257 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق