اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ ایک بفر زون پر بھی قبضہ کرلیا ہے


شام پر باغیوں کے قبضے کے بعد اسرائیل کی جانب سے فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں 100 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں قمشلی ایئربیس، شنشار بیس اور عقبہ فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ یہ بمباری شمال مشرقی شام، حمص اور دمشق کے جنوب مغرب کے اڈوں پر کی گئی۔
اسرائیل نے اپنے حملوں میں دمشق میں ،موجود ایک تحقیقی مرکز اور الیکٹرانک وارفیئر کے مرکز پر بھی کئی حملے کیے گئے ہیں۔
ان فضائی اڈوں پر درجنوں ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے موجود ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے زمینی حملہ کرتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ ایک بفر زون پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ دمشق میں تحقیقی مرکز اور الیکٹرانک وار فیئر کے ایک مرکز پر بھی حملے کیے گئے ہیں،اسرائیلی طیاروں نے دمشق سمیت ملک بھر میں درجنوں حملے کیے ہیں، اسرائیلی حملوں کا مقصد گولان کی پہاڑیوں پر موجود بفر زون کے علاقے پر قبضہ کرنا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل حملوں کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسد حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ہتھیاروں کو شدت پسندوں کے ہاتھوں جانے سے روکنے کے لیے کارروائی کر رہا ہے، اقوام متحدہ میں اسرائیلی اسرائیلی سفیر نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر بتایا کہ شام کی سرحد سے متصل گولان کی پہاڑیوں میں محدود اور عارضی اقدامات کیے ہیں تاکہ کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 17 hours ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 21 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 17 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 days ago


