کراچی : صوبہ سندھ میں کورونا ایس او پیزکے تحت آج سے تمام مزارات اور درگاہیں کھول دی گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کے باعث بند مزارات اور درگاہیں ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزارات میں سماجی فاصلہ، زائرین اور عملے کے افراد کو ماسک لازمی پہننا ہوگا۔ اس کے علاوہ حکم نامے کے مطابق تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں گے۔ زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ علاوہ ازیں 50 سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور کھانسی بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی۔حکم نامے کے مطابق مزارات پر روزانہ اسپرے اور دھلائی کرنا لازمی ہوگا، مزارات پر لنگر تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ سندھ میں آج سے پارکس ، ان ڈورجمز ، کھولنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ حکومت سندھ نے 19 جون کو کورونا کیسز میں خاطر خواہ کمی کے بعد پرائمری اسکول 21 جون، تفریحی پارکس اور درگاہیں 28 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران کورونا کے باعث آج سب سےکم اموات ریکارڈ ہوئیں ، ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 20 افراد انتقال کر گئے جبکہ 914کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار231ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ55ہزار567ہوگئی ہے ۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل





