پاکستان
انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیری انصاف کے منتظر
کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی طرف توجہ دینا ہو گی، ورنہ عالمی حقوق کا یہ دن محض ایک رسم بن کر رہ جائے گا
دنیا میں ہر سال 10دسمبر کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے،لیکن بھارت کے کشمیریوں پر توجہ طلب مظالم جاری ہیں، کشمیر میں بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، مگر افسوس کہ عالمی ضمیر اس پر خاموش ہے؟
دنیا میں بنیادی حقوق کے علمبرداروں کو کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی طرف توجہ دینا ہو گی، ورنہ عالمی حقوق کا یہ دن محض ایک رسم بن کر رہ جائے گا۔
کشمیری پچھلے ستتر سالوں سے لے کر اب تک اپنے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں،بھارت اپنے ظلم وجبر سے مسلسل کشمیریوں کی آواز کو دبا رہا ہے اور جو بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، بھارت کے اس رویے پر تمام ممالک خاموش ہے اور کوئی اس کو روکنے ٹوکنے والا نہیں۔
انسانی حقوق کا عالمی اعلان تو موجود ہے، لیکن کشمیر کے لیے خاموشی کیوں ہے؟
کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت کے بغیر انسانی حقوق کا دن مکمل نہیں ہو سکتا،مگر افسوس اس بات کا ہے کہ بھارتی مظالم کے سائے میں انسانی حقوق کا دن بے معنی ہو چکا ہے۔
کھیل
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
حارث رؤف کو نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو ینیسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی تاہم حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔
View this post on Instagram
حارث رؤف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، قومی کرکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 22 برسوں کے بعد ون ڈے سیریز جیتی تھی، حارث روف نے نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔
صحت
پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے جاپان کا 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی
پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے جاپان نے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا، یہ گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہے۔ پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں سے ابھی تک پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا۔ رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ملک میں پولیو کے کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر، حکومت پاکستان اپنے شراکت داروں کے تعاون سے 2025 میں ایک وسیع اور اسٹریٹجک ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد بچوں میں اس مہلک بیماری کا خاتمہ کرنا ہے۔
ہر قومی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 45.4 ملین سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جاتا ہے، جس میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز، جن میں اکثریت خواتین ورکرز شامل ہیں، جو ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔
وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ جاپان کی مسلسل حمایت کے ساتھ ہم اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں، جس کا مقصد 2025 کے وسط تک پولیو کیسز کو صفر پر لانا ہے۔
پاکستان
تحریک انتشار پھیلانے کے لیے گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، عطاتارڑ
عطا تارڑ نے کہا کہ پُرتشدد سیاست اور پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انتشار پھیلانے کیلئے گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ دوڑ کیوں لگائی؟ موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں، اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے وفاق پر چڑھائی کی، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا، شہید نوجوانوں کا خون کس کے ہاتھوں میں تلاش کریں؟
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں، تحریک انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پُرتشدد سیاست اور پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری