Advertisement
پاکستان

عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار

عازمینِ حج کے اصرار پر چند ہزار خالی نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’’کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 11th 2024, 12:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار

وازرت مذہبی امور نے 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروانے والے تمام 79 ہزار عازمینِ حج کامیاب قرار دے دیے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں۔ 

عازمینِ حج کے اصرار پر چند ہزار خالی نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’’کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے نئے عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ  نئے حج درخواست گزار درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔

 کمپیوٹرائزڈرسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’’کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ  اسپانسرشپ حج اسکیم بھی ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’‘ کی بنیاد پرجاری رہے گی، سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان مزید کہا ہے کہ عازمینِ حج نئی ہدایات مثلا بقیہ حج واجبات کا شیڈول، تربیت اور پروازوں کی اطلاع کے لیے اپنے سمارٹ فون پر ’’پاک حج موبائل ایپ ’‘ کا استعمال لازمی کریں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں میں 10 دسمبر تک توسیع کی گئی تھی۔  

Advertisement
Advertisement