تفریح
قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کو طلاق کے بعد کتنی رقم ادا کی؟
طلاق کی صورت میں اہلیہ ثانیہ مرزا کو 15 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے،رپورٹ
پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا کو طلاق کے بعد کتنی رقم دی ؟اس حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آ گیا۔
اںڈین میڈیا کی ایک رپورٹ میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مختلف جوڑوں کے درمیان طلاق کے بعد دی جانے والی رقم کے متعلق بتایا گیا ہے۔
بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور سربیئن ماڈل و اداکارہ نتاشا نے 2020 میں شادی کی تھی، لیکن رواں سال دونوں کے درمیان علیحدگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق ہاردک نے اپنے 70 فیصد اثاثے، جن کی مالیت 94 کروڑ بھارتی روپوں کے قریب ہے، انہوں نے طلاق کے بعد اپنی سابقہ اہلیہ نتاشا کو دیے، اور یہ طلاق بھارت کی مہنگی ترین طلاقوں میں شامل ہے۔
اس لے بعد فہرست میں قومی کرکٹر شعیب ملک کا نمبر آتا ہے جنہوں نے طلاق کی صورت میں اہلیہ ثانیہ مرزا کو 15 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے،قومی کرکٹر شعیب ملک نے 2010 میں بھارتی ٹینیس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی،مگر 2024 کے آغازمیں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جس کے بعد شعیب ملک نے مشہور پاکستانی ماڈل و اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی۔
تیسرے نمبر پر بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کا نمبر آتا ہے، جنہوں نے اپنی اہلیہ عائشہ کو 13 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے،شیکھر دھون نے 2012 میں عائشہ مکھرجی سے شادی کی تھی، لیکن 2023 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔
واضح رہے کہ ان سب کے علاوہ بالی وڈ میں بھی کئی مہنگی طلاقیں ہوئیں ہیں، جن میں ہریتک روشن اور سوزین خان، کرشمہ کپور اور سنجے کپور، سیف علی خان اور امرتا سنگھ، عامر خان اور رینا دتہ، اور ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا شامل ہیں۔
دنیا
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمٰن حقانی دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمٰن حقانی دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ ان کے بھتیجے انس حقانی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
خلیل حقانی 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے تھے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے، جن پر 20 سالہ جنگ کے دوران بڑے حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
دنیا
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ڈوما نے اس سلسلےمیں تین ضروری بلز میں سے پہلے بل کی منظوری دے دی۔
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب پہنچ گیا ۔
روس،افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی طرف ایک اورقدم آگے بڑھ گیا اور اس کی پارلیمنٹ نے ایک ایسے قانون کےحق میں ووٹ دےدیا جس سے طالبان کو ماسکو کی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی راہ ہموار ہوگی۔
روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ڈوما نے اس سلسلےمیں تین ضروری بلز میں سے پہلے بل کی منظوری دے دی۔
مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر تسلیم کیے جانے کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ گروپ کا خواتین کے حقوق کے حوالے سے قدامت پسندانہ رویہ ہے۔ طالبان نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے ہائی اسکول اور یونیورسٹیاں بند کر دی ہیں اور مرد سرپرست کے بغیر ان کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی قانون کی تشریح کے مطابق خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔
فی الحال کوئی بھی ملک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا جس نےاگست 2021 میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جب امریکا کی زیر قیادت افواج نے 20 سال کی جنگ کے بعد افراتفری میں ملک سےانخلا کیا تھا ، تاہم روس بتدریج طالبان کےساتھ اپنے تعلقات استوار کر رہا ہے، جس کےبارے میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے جولائی میں کہا تھا کہ اب وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہمارے اتحادی ہیں۔
ماسکو، افغانستان سے لے کر مشرق وسطیٰ تک کے ممالک میں موجود عسکریت پسند گروپوں کو اپنے لیے ایک بڑا سیکیورٹی خطرہ سمجھتا ہے، جہاں روس نے رواں ہفتے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کےخاتمے کے ساتھ ایک اہم اتحادی کھو دیا ہے۔
رواں سال مارچ میں مسلح افراد نے ماسکو کے باہر ایک کنسرٹ ہال میں ایک حملے میں 145 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جس کی ذمہ داری عسکریت پسند گروپ داعش نے قبول کی تھی۔ امریکی حکام نے کہا تھا کہ ان کے پاس انٹیلی جنس معلومات ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اس حملے کی ذمہ دارگروپ کی افغان شاخ داعش خراسان (داعش کے) ہے۔
افغانستان میں روس کی اپنی پیچیدہ اور خون آلود تاریخ ہے۔ سوویت فوجوں نےدسمبر 1979 میں ایک کمیونسٹ حکومت کو سہارا دینے کےلیےملک پر حملہ کیا، لیکن مجاہدین کے خلاف ایک طویل جنگ میں وہ ناکام ہو گئے۔
پاکستان
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ
بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس بھیجے گئے 8 بلز کو زیر غور لایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں ایک ایوان سے منظور اور دوسرے ایوان سے نامنظور ہونے والے بلز بھی زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان بلز میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل بھی شامل ہے، جسے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کو اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجا تھا۔
بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، وزارت قانون سوسائٹیز ترمیمی بل میں مزید ترامیم لانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس بل کو پارلیمنٹ میں دوبارہ پیش کیا جا سکے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
دنیا 20 منٹ پہلے
مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی