جرم

ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ : پرچہ لیک کرنے والے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج

مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 3 ،4 ،13، 14 اور 20 سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 دن قبل پر دسمبر 12 2024، 4:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ : پرچہ لیک کرنے والے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے میڈیکل میں داخلے کے لیے ہونے والا انٹری ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ) کا پرچہ لیک اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

میڈیکل اینڈ ڈینٹیل  کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر ہیومن رائٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز  کی جانب سے  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

انکوائری افسر انسپکٹر ارفع سعید نے پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 3 ،4 ،13، 14 اور 20 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ 

ایس ایچ او سائبر کرائم ونگ اشرف جان کے مطابق مقدمے میں کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 3 ملزمان طارق عزیز سومرو، بلال شیرازی اور ایک نامعلوم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔