Advertisement
پاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد پر فرد جرم عائد

اے ٹی سی نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے،شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد،میاں محمود الرشید ، عمر چیمہ اور دیگر پر فرد جرم عائد کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 12th 2024, 9:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد پر فرد جرم عائد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے تھانہ شاد مان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی،اور اے ٹی سی جج مناظر علی گل نےملزمان کو  فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان  نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت  نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کی کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی،اسپیشل سنٹرل کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

تاہم ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 18 hours ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • an hour ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
Advertisement