کھیل

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

سی ای او پیس ایس ایل سلمان نصیر کا کہناہے  ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 days ago پر Dec 12th 2024, 6:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع  ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق  ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو شیڈول ہے ،کیٹگری کی تجدید کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا جبکہ پی ایس ایل 8 اپریل سے 19 مئی 2025 کے درمیان شیڈول ہے۔ 

سی ای او پیس ایس ایل سلمان نصیر کا کہناہے  ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے، تاریخی 10 واں سیزن سب کے لیے مزید جوش و خروش پیدا کرے گا ۔