- Home
- News
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس:عدالت نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی
آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا برائے تاوان اور ہنی ٹریپ مقدمے میں مرکزی ملزمہ آمنہ شاہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت کی ،
آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے۔
عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ اس جولا ئی میں ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، جس میں آمنہ عروج نامی خاتون نے خلیل الرحمان کو گھربلا کر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں لوٹ لیا تھا،جس کے بعد خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔