مریم نواز کا دورہ چین:ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،وزیر اعلی پنجاب
چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں کام کریں گے، چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،مریم نواز


وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین نہ صرف معاشی میدان میں تیزی سے ترقی کی بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شاندار اقدامات کیے، ہم اپنے پڑوسی ملک چین کے ان تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
مریم نواز ان دنوں چین کےسرکاری دورہ پر ہیں،وزیر اعلی مریم نواز نے شنگھائی میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں کام کریں گے، چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں چین کے اشتراک سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، اس دورے سے قبل آخری دفعہ 32 سال پہلے چین آئی تھی، اس دفعہ آئی تو مختلف ملک دیکھا، دوست ملک کی ترقی موجودہ تاریخ کا معجزہ ہے، یہ مکمل بدل چکا، یہ ترقی پاکستان جیسے ممالک اور مجھ جیسے نئے لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین صرف معاشی معجزہ نہیں ہے بلکہ یہ دیگر شعبوں، انفرا اسٹرکچر، تربیت یافتہ افرادی قوت، صنعتی، تخلیقی شعبے کے علاوہ آلودگی کو قابو کرنے، دھویں کو کم اور ختم کرنے میں بھی اس کے اقدامات حیرت انگیز ہیں
نیا ٹرانسمیشن منصوبہ: 102 کلومیٹر لائن سے 2200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

چینی بحران: پی اے سی کی جانب سے ایف بی آر سے شوگر ملز مالکان کے نام طلب
- 4 گھنٹے قبل

چونسا کے بعد کس کا نمبر؟ آموں کی سیاست کے رنگ
- 4 گھنٹے قبل

بھارت میں انسانی درندگی عروج پر، بے ہوش خاتون کے ساتھ ایمبولینس میں مبینہ اجتماعی زیادتی
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کادورہ پاکستان کا شیڈول فائنل
- ایک گھنٹہ قبل

راہول گاندھی نے ٹرمپ کے بھارتی طیاروں سے متعلق بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، احتجاجی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 گھنٹے قبل

قائد اعظم یو نیورسٹی: ہاسٹلز خالی کروانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن، درجنوں طلبہ گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

مودی حکومت کو ایک اور عالمی جھٹکا، امریکی صدر ٹرمپ نے سکھ فار جسٹس کے رہنما کو خط لکھ دیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والے اداکاروں کو نوٹسز جاری
- 4 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمد گی کیس: عدالت نے وزیر اعلی امین گنڈا پور کے وارنٹ منسوخ کر دئیے
- 4 گھنٹے قبل