پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے نامزد 10 امیدواروں کے نام سامنے آ گئے
روشن خورشید بروچہ کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو نامزد کیا گیا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے نامزد 10 امیدواروں کے نام سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تقرری کےمعاملہ پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا،21 دسمبر کو طلب جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ججز کے تقرر پر بھی غور کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 4 بجے کانفرنس روم میں ہو گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 2 امیدوراوں کے نام دیے گئے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعظم خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کا نام تجویز کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے ایڈوکیٹ کاشف علی ملک کا نام تجویز کیا گی۔ اسلام آباد بار کے نمائندے ذوالفقار علی کی جانب سے ایڈوکیٹ سید قمر حسین شاہ سبزواری کا نام تجویز کیا گیا،جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے ایڈوکیٹ سلطان مظہر شیر خان کو نامزد کیا گیا ہے۔
روشن خورشید بروچہ کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو نامزد کیا گیا ہے،سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے 4 نام تجویز کیے گئے،نامزدگیوں میں قمر حسین سبزواری، عمر اسلم خان، دانیال اعجاز اور کاشف علی شامل ہیں۔
تجارت
پاکستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں اضافہ
یہ ترقی پاکستان کی زرعی مشینری کی تجارت میں توسیع اور عالمی تجارتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
پاکستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، ٹریکٹروں کا پہلا کنسائمنٹ تنزانیہ پہنچا، جو بین الاقوامی تجارت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
کینیا-تنزانیہ کی مسائی ٹریکٹا کمپنی نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ اس کی زرعی مشینری کو تنزانیہ میں متعارف کرایا جا سکے۔
اس شراکت داری میں پاکستانی صنعتکاروں اور مسائی ٹریکٹا کمپنی کے درمیان تعاون شامل ہے تاکہ پاکستانی مشینری کو تنزانیہ کی مارکیٹ میں پیش کیا جا سکے۔
پاک ٹریکٹرز ہاؤس کمپنی کی قیادت میں اس اقدام کا مقصد نئی بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی حاصل کرنا ہے۔
یہ ترقی پاکستان کی زرعی مشینری کی تجارت میں توسیع اور عالمی تجارتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
یہ برآمد مشرقی افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
اقتصادی حکام اس بات کو پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے کی بین الاقوامی تجارت کی صلاحیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ترقی مشرقی افریقہ کے لیے زرعی مشینری کی مزید برآمدات کے دروازے کھولتی ہے۔
تفریح
اداکارہ مریم نفیس نے کس کے گھر جانے سے انکار کیا؟
اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، مریم نفیس
پاکستان کی نامور اداکارہ مریم نفیس نے اپنی پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میں کسی کے گھر جانے سے انکار کروں تو وہ میری پھوپھو کا گھر ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔
میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔
مریم نفیس نے کہا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک(toxic) ہیں۔
پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت سندھ میں جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس
وہ ایک فرنٹ ڈیسک قائم کرنا چاہتے تھے تاکہ مدعی کے ساتھ انتہائی احترام اور وقار کے ساتھ برتائو کیا جاسکے
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں جیل اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اصلاحی نظام کو درپیش اہم چیلنجز پر غور کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے افسر تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ اجلاس کا مقصد مشترکہ طور پر مسائل کی نشاندہی اور ان کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی اور قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔ اس معاملے کی نزاکت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ایسے مقدمات کو ترجیح دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا جن میں ایسے قیدی شامل ہیں جو کئی سالوں سے فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں اور ایسے معاملوں میں تیزی لانے کے لئے میکانزم تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔
اجلاس کے دوران صوبہ سندھ کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جیلوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گی اور اصلاحی سہولیات اور طریقوں کو بڑھانے کے مقصد سے ایک جامع اصلاحاتی پیکج تجویز کرے گی۔ ذیلی کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) ارشاد علی شاہ کریں گے۔ اس کی کوآرڈینیٹر بیرسٹر حیا ایمان زاہد جبکہ عبدالرزاق راجہ اور شیخ عبداللہ ممبر ہوں گے۔ آئی جی جیل خانہ جات سندھ اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ڈبلیو سی پی) کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
انہوں نے تجویز دی کہ فوجداری انصاف کی اصلاحات کے بارے میں سابقہ پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان کے اثرات کا جائزہ لیا جاسکے اور مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے شرکت کی۔ سابق جج سندھ ہائی کورٹ جسٹس (ر) علی شاہ، محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کے سیکرٹریز، انسپکٹر جنرل آف پولیس، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ، اراکین صوبائی اسمبلی عبدالرزاق راجہ اور شیخ عبداللہ، سی ای او لیگل ایڈ سوسائٹی بیرسٹر حیا ایمان زاہد بھی شریک تھے۔
ذیلی کمیٹی کے مینڈیٹ میں قیدیوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قابل عمل سفارشات تیار کرنا، پیشہ ورانہ تربیت، ذہنی صحت کی مدد اور تعلیمی اقدامات جیسے بحالی کے پروگرام متعارف کروانا اور رہائی کے بعد قیدیوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنا شامل ہے۔ یہ سفارشات قومی جیل اصلاحات پالیسی کا ایک اہم جزو ہوں گی جو ایک جامع اور صوبے گیر تناظر کو یقینی بنائے گی۔قبل ازیں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کے پہلے دورے کے موقع پر چیف جسٹس نے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی احاطے میں آنے والے مدعا علیہان کی مثالی خدمت کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ہر مسئلے کو قانون کے تحت شائستگی اور موثر انداز میں نمٹا جائے۔ وہ ایک فرنٹ ڈیسک قائم کرنا چاہتے تھے تاکہ مدعی کے ساتھ انتہائی احترام اور وقار کے ساتھ برتائو کیا جاسکے۔ غیر مہذب رویے کی کسی بھی شکایت کے مرتکب عملےکے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے عملے کو یقین دلایا کہ پروموشن اور سروس سے متعلق معاملات سمیت ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا بشرطیکہ وہ خدمات کی فراہمی اور شائستگی کے اعلی معیار کو برقرار رکھیں۔ رجسٹرار عملے کے خدشات کے بروقت حل کے لئے رجسٹری کا دورہ کریں گے۔
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
محسن نقوی کی پرویز خٹک سے ملاقات، ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
دنیا ایک دن پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
دنیا ایک دن پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
تفریح 2 دن پہلے
قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کو طلاق کے بعد کتنی رقم ادا کی؟
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ