پاکستان
سینیٹ کا اسرائیل کی فلسطین کے خلاف منظم کارروائیوں پر شدید تشویش کااظہار
سینیٹ نے آج ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں غزہ اور دیگر ممالک پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی گئی ہے۔
سینیٹ نے آج ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں غزہ اور دیگر ممالک پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی گئی ہے۔
شیری رحمان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں اسرائیل کی فلسطین کے خلاف منظم کارروائیوں پر شدید تشویش کااظہارکیاگیا ہے ۔
ایوان نے فلسطین کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا اور فلسطین کی ایک قابل عمل ، خودمختاراورملحقہ ریاست کے قیام پر زوردیا جو القدس الشریف کے دارالحکومت کے طورپر 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے بین الاقوامی سطح پر متفقہ اصولوں پرمبنی ہو ۔
ایوان نے شام میں حکومت کے انہدام کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی خلاء کو بعض قوتوں کی جانب سے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے خدشے کا اظہارکیا جس کو اسرائیل اپنے یکطرفہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے استعمال کررہا ہے ۔
سینٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن کارروائی کرے جنگی جرائم کیلئے اسرائیل کا محاسبہ کرے اوربین الاقوامی انسانی قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت سندھ میں جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس
وہ ایک فرنٹ ڈیسک قائم کرنا چاہتے تھے تاکہ مدعی کے ساتھ انتہائی احترام اور وقار کے ساتھ برتائو کیا جاسکے
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں جیل اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اصلاحی نظام کو درپیش اہم چیلنجز پر غور کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے افسر تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ اجلاس کا مقصد مشترکہ طور پر مسائل کی نشاندہی اور ان کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی اور قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔ اس معاملے کی نزاکت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ایسے مقدمات کو ترجیح دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا جن میں ایسے قیدی شامل ہیں جو کئی سالوں سے فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں اور ایسے معاملوں میں تیزی لانے کے لئے میکانزم تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔
اجلاس کے دوران صوبہ سندھ کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جیلوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گی اور اصلاحی سہولیات اور طریقوں کو بڑھانے کے مقصد سے ایک جامع اصلاحاتی پیکج تجویز کرے گی۔ ذیلی کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) ارشاد علی شاہ کریں گے۔ اس کی کوآرڈینیٹر بیرسٹر حیا ایمان زاہد جبکہ عبدالرزاق راجہ اور شیخ عبداللہ ممبر ہوں گے۔ آئی جی جیل خانہ جات سندھ اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ڈبلیو سی پی) کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
انہوں نے تجویز دی کہ فوجداری انصاف کی اصلاحات کے بارے میں سابقہ پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان کے اثرات کا جائزہ لیا جاسکے اور مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے شرکت کی۔ سابق جج سندھ ہائی کورٹ جسٹس (ر) علی شاہ، محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کے سیکرٹریز، انسپکٹر جنرل آف پولیس، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ، اراکین صوبائی اسمبلی عبدالرزاق راجہ اور شیخ عبداللہ، سی ای او لیگل ایڈ سوسائٹی بیرسٹر حیا ایمان زاہد بھی شریک تھے۔
ذیلی کمیٹی کے مینڈیٹ میں قیدیوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قابل عمل سفارشات تیار کرنا، پیشہ ورانہ تربیت، ذہنی صحت کی مدد اور تعلیمی اقدامات جیسے بحالی کے پروگرام متعارف کروانا اور رہائی کے بعد قیدیوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنا شامل ہے۔ یہ سفارشات قومی جیل اصلاحات پالیسی کا ایک اہم جزو ہوں گی جو ایک جامع اور صوبے گیر تناظر کو یقینی بنائے گی۔قبل ازیں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کے پہلے دورے کے موقع پر چیف جسٹس نے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی احاطے میں آنے والے مدعا علیہان کی مثالی خدمت کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ہر مسئلے کو قانون کے تحت شائستگی اور موثر انداز میں نمٹا جائے۔ وہ ایک فرنٹ ڈیسک قائم کرنا چاہتے تھے تاکہ مدعی کے ساتھ انتہائی احترام اور وقار کے ساتھ برتائو کیا جاسکے۔ غیر مہذب رویے کی کسی بھی شکایت کے مرتکب عملےکے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے عملے کو یقین دلایا کہ پروموشن اور سروس سے متعلق معاملات سمیت ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا بشرطیکہ وہ خدمات کی فراہمی اور شائستگی کے اعلی معیار کو برقرار رکھیں۔ رجسٹرار عملے کے خدشات کے بروقت حل کے لئے رجسٹری کا دورہ کریں گے۔
تفریح
اداکارہ مریم نفیس نے کس کے گھر جانے سے انکار کیا؟
اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، مریم نفیس
پاکستان کی نامور اداکارہ مریم نفیس نے اپنی پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میں کسی کے گھر جانے سے انکار کروں تو وہ میری پھوپھو کا گھر ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔
میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔
مریم نفیس نے کہا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک(toxic) ہیں۔
کھیل
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کا امکان
ہیڈ کوچ اپنے نائب ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں، ذرائع
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کا امکان ہے۔
جیسن گلیسپی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو جوائن نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہو رہے ہیں، اس دوران ہیڈ کوچجیسن گلیسپی نے بھی ٹیم کو جوائن کرنا تھا، مگر وہ جوائن نہیں کر رہے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اپنے نائب ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔
-
تفریح 2 دن پہلے
قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کو طلاق کے بعد کتنی رقم ادا کی؟
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کوپہلی دفعہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
-
دنیا ایک دن پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
علاقائی ایک دن پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا