پاکستان
پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تیسری دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس
اس دوران سیاسی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تیسری دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس آج برسلز میں منعقد ہوا۔
سیاسی مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ شفاعت علی خان نے کی، جبکہ بیلجیئم وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برائے دوطرفہ امور، سفیر جیرون کورمین نے کی۔
اس دوران سیاسی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں ملکوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مشاورت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔
تفریح
اداکارہ مریم نفیس نے کس کے گھر جانے سے انکار کیا؟
اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، مریم نفیس
پاکستان کی نامور اداکارہ مریم نفیس نے اپنی پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میں کسی کے گھر جانے سے انکار کروں تو وہ میری پھوپھو کا گھر ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔
میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔
مریم نفیس نے کہا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک(toxic) ہیں۔
تفریح
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس:عدالت نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی
آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا برائے تاوان اور ہنی ٹریپ مقدمے میں مرکزی ملزمہ آمنہ شاہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت کی ،
آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے۔
عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ اس جولا ئی میں ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، جس میں آمنہ عروج نامی خاتون نے خلیل الرحمان کو گھربلا کر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں لوٹ لیا تھا،جس کے بعد خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔
پاکستان
سینیٹ : اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
قرارداد پاکستان سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔
فلسطین پر اسرائیلی مظالم، شام پر بمباری اور اقوام متحدہ کے کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔
قرارداد پاکستان سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔
قرارداد میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے کارکنوں کو بھی نہیں بخشا اور اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی واضح خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پاکستان نے شام پر اسرائیلی حملوں اور بمباری کی شدید مذمت کی اور سینیٹ نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کا عزم ظاہر کیا۔
اور شام میں حکومت کے خاتمے کا فائدہ اسرائیل اٹھا رہا ہے، اسرائیل غزہ، شام اور مغربی کنارے کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل روک رہا ہے، اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی
-
دنیا ایک دن پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
علاقائی ایک دن پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
تفریح 7 گھنٹے پہلے
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس:عدالت نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی
-
تفریح 2 دن پہلے
قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کو طلاق کے بعد کتنی رقم ادا کی؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ