پاکستان

مائنس بانی تحریک انصاف مذاکرات نہیں ہوں گے، صاحبزادہ حامد رضا

ابھی تک حکومت سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی،گائیڈ لائن بانی پی ٹی آئی ہی دیں گے،سربراہ سنی اتحاد کونسل

GNN Web Desk
شائع شدہ 24 days ago پر Dec 13th 2024, 1:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مائنس بانی  تحریک انصاف مذاکرات نہیں ہوں گے،  صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات کی گائیڈ لائنز بانی پی ٹی آئی ہی دیں گے، مائنس بانی چیئرمین تحریک انصاف مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی، پارٹی میٹنگ کے اندر مذاکرات کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے جو بھی پیشرفت ہوگی آج شام کو پتا لگ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ہماری طرف سے کوئی زبردستی نہیں ہے، اگر کوئی مذاکرات کرنا چاہے تو ٹھیک ہے نا کرنے چاہے تو ان کی مرضی ہے۔