علاقائی
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔
تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ولی بلاک ساما ناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ساما ناسک فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
دنیا
فرانس: فائرنگ سے 2 تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک
فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا
فرانس کے شمالی شہرڈنکرک کے قریب فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے2 سیکیورٹی اہلکار جبکہ 2 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں،
فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے، تارکین وطن کی عارضی پناہ گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔
پاکستان
مدارس رجسٹریشن : اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، عطاتارڑ
عطا تارڑ کہتے ہیں کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، قانونی و آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے حافظ حمداللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے مدارس رجسٹریشن بل پر جو اعتراضات لگائے وہ آئینی و قانونی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بے سر و پاتخیل، خیال آرائی ہے، قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مزید کہتے ہیں کہ صدر کے آئینی اعتراضات کی تصحیح بھی آئینی طور پر پارلیمان سے ہونی ہے، بیان بازی سے صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔
عطا تارڑ کہتے ہیں کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، قانونی و آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔
موسم
ملک میں سردی کی شدت برقرار، پہاڑی علاقوں پر برفباری
گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 11 ،کالام اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 5 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے،جبکہ پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا ،پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مغربی بلو چستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 11 ،کالام اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 5 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے شمالی علاقوں میں برف باری کے بعد شوگران میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ وادی سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ، کالام اور مہوڈنڈ میں بھی برفباری سے نظارے اور بھی حسین ہوگئے۔
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
کھیل ایک دن پہلے
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
جعلی ڈگری ثابت ہونے پرنادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے فارغ
-
علاقائی 21 گھنٹے پہلے
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ