جی این این سوشل

موسم

ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 18 تک پہنچ گیا

محکمہ موسمیات  کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 18 تک پہنچ گیا
ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 18 تک پہنچ گیا

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری  ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ ہنزہ میں پارہ منفی 18 ڈگری، استور میں منفی 17 ڈگری، سکردو میں منفی 10 اور کوئٹہ میں کم از کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پارہ 4، لاہور اور پشاور میں 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی شدید سردی ریکارڈ کی گئی ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سریز کا آخری ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ

جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سریز کا آخری ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

بارش کے باعث پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا، جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 11 رنز ، جبکہ دوسرے میچ میں ہوم ٹیم نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فرانس:  فائرنگ سے 2 تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک

فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فرانس:  فائرنگ سے 2 تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک

فرانس کے شمالی شہرڈنکرک کے قریب فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی میڈیا  کے مطابق فائرنگ سے2 سیکیورٹی اہلکار جبکہ 2 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں،

فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔

 رپورٹس کے مطابق  فائرنگ کرنے والے شخص کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے، تارکین وطن کی عارضی پناہ گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

محسن نقوی نے سعودی عرب کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے۔

سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال اور سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی اور ورلڈ کپ 2034 کے حوالے سے سعودی عرب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست اسلامی ملک ہے،  پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 نے ترقی و خوشحالی کی تاریخ رقم کی ہے۔

سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران آپ کی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے باہمی تعلقات میں مزید آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll