جی این این سوشل

پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس میں شریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے شیریں مزاری، راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید، چودھری آصف سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی ایچ کیو حملہ کیس میں شریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد
جی ایچ کیو حملہ کیس میں شریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی،اس دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ عدالت میں ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو  کوٹ لکھپت جیل سے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ  نے ملزمان کو  فرد جرم پڑھ کر سنائی، عدالت نے شیریں مزاری، راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید، چودھری آصف سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ۔

جبکہ ملزمان  کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما  شاہ محمود قریشی، اجمل صابر اور سکندر زیب پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، کیس میں کل 98 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

مسلسل غیر حاضر رہنے والے 23 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیا، علی امین گنڈاپور سمیت 23 ملزمان کے ناقابل ضمانٹ وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں، بعدازاں راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

پاکستان

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

پچھلے 7 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا،جسٹس منصور علی شاہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے۔

لاہور میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ فنانس ہی کلائمیٹ جسٹس ہے، کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے، قطب جنوبی کے لئے ماحولیاتی انصاف بہت ضروری ہے، ہمارے یہاں ایڈمنسٹریشن کے مسائل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہے، عدالتوں نے ہمیشہ موسمیاتی ایمرجنسی کے کیسز کو سنجیدہ لیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، واٹر سکیورٹی سمیت دیگر عوامل پرغور کرنے کی ضرورت ہے، اربن پلاننگ اور ایگریکلچرل پلاننگ پر بات کرنا ہوگی، کلائمیٹ جسٹس پر تحریک چلانا ہوگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی ایمرجنسی کیلئے مربوط حکمت عملی بنانا ہوگی، 7 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، عدالتوں نے ہدایات جاری کیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت کے پاس پیسے نہیں، 2017 میں قانون بنا لیکن ابھی تک اتھارٹی نہیں بنی،ہم سوموٹونہیں لے سکتے، ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم بھی کلائمیٹ فنانس جیسا بڑا مسئلہ ہے، اربن اور ایگری کلچر پلاننگ پر بات کرنا ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا

زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ  اس کی گہرائی 33 کلومیٹر اور مرکز ژوب سے 61 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ  اس کی گہرائی 33 کلومیٹر اور مرکز ژوب سے 61 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے چند روز قبل بھی اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخواحکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

نوٹیفیکشن کے مطابق تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے سے لے کر31 دسمبر تک  بند رہے گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخواحکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیو ں کا اعلان کردیا۔
اس حوالےسے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹفیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے سے لے کر31 دسمبر تک  بند رہے گے۔

صوبے میں یکم جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

اس سے قبل بلوچستان حکومت نے بھی صوبے میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹفیکیشن کے مطابق  کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے سکول، کالج اور جامعات  آج سے بند ہو گئی ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق  کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی۔

 بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll