علاقائی
ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا
زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 33 کلومیٹر اور مرکز ژوب سے 61 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا
بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 33 کلومیٹر اور مرکز ژوب سے 61 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے چند روز قبل بھی اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
دنیا
کرغزستان: صدر نے وزیر اعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا
وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے
کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے۔
صدارتی انتظامیہ کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ صدر نے وزارت عظمیٰ کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیے ہیں۔
واضح رہے کہ عقیل بیگ جعفروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے۔
پاکستان
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، ایجنڈے جاری
پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان ایوان میں بل پیش کریں گے، مختلف بلز پر قائمہ کمیٹیز کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، جس کے ایجنڈے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سینیٹرز کی جانب سے مختلف بلز متعارف کرائے جائیں گے جبکہ قومی اسمبلی سے منظور پاکستان سائیکالوجیکل کونسل بل2024 پیش ہوگا۔
اجلاس میں ذیشان خانزادہ زرعی ٹیکس نفاذ کے متعلق بحث کیلئے تحریک پیش کریں گے اور کامران مرتضیٰ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے پر تحریک پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان ایوان میں بل پیش کریں گے، مختلف بلز پر قائمہ کمیٹیز کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔
قومی اسمبلی اجلاس
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، ایجنڈے میں لازمی، ثانوی روٹس پر نجی ایئرلائنز پروازیں شروع نہ کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے جبکہ وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف سوالات کےجوابات دیئےجائیں گے۔
وزیر قانون دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر بحث کی تحریک پیش کریں گے جبکہ اس دوران ارکان نکتہ اعتراضات پر اہم نوعیت کے امور پر بھی بات کریں گے۔
اجلاس میں وزیرداخلہ سینیٹ سے منظور نیشنل فارنزک ایجنسی بل 2024 پیش کریں گے جبکہ وزیرمملکت آئی ٹی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پاکستان بل 2024 ایوان میں پیش کریں گی۔
صحت
وزیر اعظم کا پولیو کے خلاف عالمی تعاون پر اظہار تشکر
انہوں نے پولیو کے خلاف مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے پولیو کے خلاف عالمی سطح پر تعاون کرنے والے بین الاقوامی شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کا تعاون قابل ستائش ہے۔
وزیراعظم نے پولیو کے نئے کیسز کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 60 نئے پولیو کیسز کا سامنا آنا بہت بڑا چیلنج ہے، لیکن ہم پورے پاکستان میں پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پولیو کو ملکی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے۔
وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے سعودی ولی عہد کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں سعودی ولی عہد کا کردار قابل قدر ہے۔
انہوں نے پولیو کے خلاف مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
-
تجارت 28 منٹ پہلے
عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
-
تفریح ایک دن پہلے
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
کھیل ایک دن پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
پاک فوج کے خلاف کیا گیا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ