جی این این سوشل

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ ہو سکا

عدالت نے بانی پی ٹی آئی  اور ان کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ ہو سکا
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ ہو سکا

 بانی پی ٹی آئی  کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر آج بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،درخواستوں کی سماعت یڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے  کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے  وکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگائی جاسکی، عدالت نے جیل حکام کو ویڈیولنک حاضری کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی  اور ان کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی۔ 

تجارت

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

عالمی وملکی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روزمزید کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں24 گرام  سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار ایک سو روپے کی کمی  ہوئی ہے جس کے بعدفی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کمی ہوئی ہے جس سے دس گرام سونا  2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے  کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ  میں بھی سونے کی  قیمت میں 21 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا  2637 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے جبکہ اس سے ایک روز قبل  سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کی کم ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج  آخری دن

17 دسمبر تک  موصول  ہونے والی تمام درخواستیں ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کے تحت کامیاب تصور ہوں گی،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج  آخری دن

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بینکوں میں 17 دسمبر حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہے،

ترجمان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع ہو گی،بینکوں کو وزارت کے آن لائن پورٹل پر درخواستیں فوری پراسیس کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نئے اعلانات کیلئے موبائل ایپ ’ پاک حج‘ اپنے سمارٹ فون پر لازمی ڈاؤن لوڈ کر لیں، بینکوں کو موصولہ درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کو 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ترجمان نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نامکمل درخواستوں کے ذمہ دار درخواست گزار ہونگے، واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پر درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج

سفیان کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ہم نے قمرالزمان، عثمان، آصف، صوفیہ کو 24 لاکھ روپے ادا کیے تھے،والد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج

گوجرانوالہ:یونان کی سمندری حدود میں غیرقانونی تارکین کی کشتیاں اُلٹنے کے واقعے کا پہلا  مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے درج کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ کشتی حادثے میں جاں بحق محمد سفیان کے والد کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

سفیان کے والد کے مطابق ملزمان نے سفیان کو لیبیا سے یونان بھجوانے کیلئے زبردستی کشتی میں سوار کیا، حادثہ کا شکار ہونیوالی کشتی میں دیگر لوگوں کے ساتھ میرا بیٹا بھی سوار تھا۔ ‘

والد کا مؤقف ہے کہ کشتی میں دیگر لوگوں کے ساتھ میرا بیٹا سفیان بھی سوار تھا، بیٹے کو فیصل آباد ایئرپورٹ سے مصر پھر لیبیا پہنچایا گیا جبکہ سیف ہاؤس میں ان پر تشدد کیا جاتا رہا، سفیان کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ہم نے قمرالزمان، عثمان، آصف، صوفیہ کو 24 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یونان کے قریب کھلے سمندر میں کشتی الٹ گئی تھی جس میں اب تک چار پاکستانی باشندوں کے جاں بحق ہونے اور 47 کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب لیبیا سے یونان جانے والی کشتی حادثے نے انسانی اسمگلنگ کے بھیانک پہلو کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ حادثے میں پھالیہ کے علاقے ہیلاں کے 10 نوجوان بھی شامل تھے، کشتی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں احتشام انجم، ایاز،عبدالرحمن، فہد خالد اور انس اسلم شامل ہیں۔ 4 نوجوان تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ ہارون اصغر کو زندہ بچا لیا گیا۔

 

کشتی حادثے  پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll