Advertisement
علاقائی

کراچی: رینجر ر اور سی ٹی ڈی کی مشرکہ کارروائیوں میں  3 خارجی دہشت گرد گرفتار

ملزمان دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور بھتہ وصولی میں ملوث، دھماکا خیز مواد بھی بر آمد، رینجرز حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 17th 2024, 6:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی: رینجر ر اور سی ٹی ڈی کی مشرکہ کارروائیوں میں  3 خارجی دہشت گرد گرفتار

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  قائد آباد سے تحریک طالبان پاکستان سوات کے 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رینجر حکام کے مطابق گرفتار ملزمان  کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت  جاوید سواتی عرف بھائی جان، شاہد حسین عرف عمر اور اکبر زیب خان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان  دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان  رینجرز کے مطابق ملزمان سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ملزم جاوید سواتی عرف بھائی جان 2008 میں ٹی ٹی پی سوات گروپ میں شامل ہوا تھا، اور کمانڈر عمر الرحمان عرف استاد فاتح اور بنیامین کے گروپ کے ساتھ سوات میں انتہائی متحرک رہا۔

رینجرر حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم کے 2 بھائی شاہد اور زاہد سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہوگئے تھے،  جس کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ سوات آپریشن کے بعد کراچی منتقل ہوا اور مختلف مقامات پر روپوش رہا، ملزم 2012 میں کراچی سے گرفتار ہوا اور سوات میں تقریباً 14 ماہ تک جیل میں رہا۔

حکام کے مطابق ملزم کے قریبی ساتھی کمانڈر عمرالرحمان عرف استاد فاتح، عبد الرحمان عرف شہزاد، حبیب اللہ عرف معاویہ کنڑ افغانستان منتقل ہو گئے تھے، ان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے کمانڈر عمر الرحمان عرف استاد فاتح ، عبد الرحمان عرف شہزاد اور حمید اللہ عرف اظہار سے انتہائی قریبی تعلقات تھے۔

جبکہ  باقی دوملزمان شاہد حسین عرف عمر اور اکبر زیب خان 2010 میں غلبہ السلام میں شامل ہوئے، 2014 میں زکریا عرف انعام اللہ فتنہ الخوارج سوات گروپ میں شامل ہوئے، ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں اور افغانستان متعدد بار جاچکے ہیں، یہ  ملزمان کراچی میں بھتہ وصولی، قتل و اقدام قتل کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

رینجر ترجمان کے مطابق  ملزم اکبر زیب خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لانڈھی میں مخبری کے شبے میں ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل فضل زادہ کو قتل اور سید آفرین کو زخمی کیا۔

Advertisement
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

  • 14 گھنٹے قبل
استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز

  • 2 دن قبل
یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور

  • ایک دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

  • 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

  • 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ

  • 2 دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

  • 14 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

  • 14 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی

  • ایک دن قبل
Advertisement