پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا
اسلام آباد : پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کی افغانستان میں سرگرمیوں بارے بیان مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کی طرف سے بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔ اقوام متحدہ رپورٹس کے مطابق افغان سرزمین پر ٹی ٹی پی کے 5 ہزار دہشتگرد موجود ہیں، گزشتہ کئی سالوں میں ٹی ٹی پی نے پاکستان میں کئی دہشتگرد حملے کیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین استعمال کی، اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی بارہویں رپورٹ نے ٹی ٹی پی کے پاکستان مخالف مخصوص مقاصد تسلیم کیے، رپورٹ نے نشاندہی کی کہ ٹی ٹی پی کے ٹھکانے افغانستان میں پاکستانی سرحد کے ساتھ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹی ٹی پی کے منقسم دھڑوں کا دوبارہ اتحاد بھی دشمن انٹیلی جینس ایجنسیوں کا کام ہے، پاکستان کے خلاف سرحد پار سے حملے ہماری سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا عزم غیرمتزلزل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاکہ پاکستان نے سلامتی اور دہشتگردی جیسے امور سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ موثر اقدامات پر زور دیا، باہمی مسائل کے حل کے لیے افغان، پاکستان حکمت عملی برائے امن و ہم آہنگی پر عملدرآمد ناگزیر ہے ۔ پاکستان بین الافغان امن عمل کی کامیابی کے لیے مخلصانہ کاوشیں کر رہا ہے، اُمید ہے افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کی خاطر افغان موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل





