لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اس حملے میں ملک دشمن ایجنسی نے دہشت گرد نیٹ ورک کو مالی معاونت فراہم کی ،۔ دھماکے سے پتہ چلا کہ ا سمیں بیرونی ایجنسی ملوث ہے ۔جوہر ٹاؤن دھماکے میں بیرونی خفیہ ایجنسی ملوث ہے ، سولہ گھنٹوں کے اندر ذمہ داروں کا تعین کرلیا تھا۔ دھماکے میں ملوث دس افراد ہماری تحویل میں ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 23 جون کو ہونے والے دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی براہ راست ملوث ہے جس نے اس نیٹ ورک کو تمام مالی معاونت فراہم کی ہے۔اس افسوس واقعہ میں 3 افراد شہید اور 22 افراد زخمی ہوئے، جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی کی ڈکی میں نصب کیا گیا تھا،میں نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی اور پولیس کو جائے واقعہ پر روانہ کیا،صوبائی وزرا جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچے،پنجاب حکومت نے فوری طور پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سی ٹی ڈی پنجاب نے پیشہ وارانہ انداز میں کیس کی تحقیقات کی اور 16 گھنٹے کے اندر دھماکہ کے ذمہ داروں کا تعین کیا، اس دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث تھی، اور اس دھماکے میں ملوث تمام بین الاقوامی اور مقامی کرداروں کی شناخت کی گئی ۔
خبر میں تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل





