بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
دہشت گردی قوانین کے تحت کابینہ کی منظوری کے بغیر انفرادی طور پراس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکتا، تحریری فیصلہ


لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے 15 جولائی 2024 کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بانی تحریک انصاف کو ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق اس معاملے کو کابینہ کے سامنے پیش کیا جاتا۔ دہشت گردی قوانین کے تحت انفرادی طور پراس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکتا۔ وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اے ٹی اے کے تحت جرائم انتہائی خطرناک ہوتے ہیں مگر آئین ملزمان کے بنیادی حقوق کی بات کرتا ہے۔فیصلے کے مطابق جسمانی ریمانڈ میں ملزمان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔ اے ٹی اے کے قانون میں کئی ترامیم ہوچکی ہیں مگر جسمانی ریمانڈ کی سیکشن 21 ای میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ٹرائل کے دوران عدالت میں ملزم کو ویڈیو لنک پر پیش کیا جاسکتا ہے مگر جسمانی ریمانڈ پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جاسکتا۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے لیے ویڈیو لنک کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل


