وزیراعظم کی قاہرہ میں انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہے، شہباز شریف


وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قاہرہ میں انڈونیشیا کے صدر عزت مآب پرابوو سوبیانتو سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قاہرہ میں ڈی8 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، تجارتی اور اقتصادی امور کے علاوہ کثیر الجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہے۔انہوں نے خاص طور پر پام آئل فراہم کرنے والے ملک کے طور پر انڈونیشیا کے کردار سراہا کیونکہ پاکستان خوردنی تیل کی ضروریات پورا کرنے کے لیے زیادہ تر حصہ انڈونیشیا سے برآمد کرتا ہے۔
آسیان اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ روابط کے حوالےسے پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز نے پاکستان کے آسیان میں سیکٹورل پارٹنر کا درجہ حاصل کرنے اور آسیان علاقائی فورم کی رکنیت کے لیے انڈونیشیا کی حمایت کو سراہا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان، انڈونیشیا کے تعاون اور حمایت سے آسیان کا مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بنے گا۔ انہوں نے صدر پرابوو سوبیانتو کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کی۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک جامع طریقہ کار اختیار کرنے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام، جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے کی طرز پر ہوں اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کے قیام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 15 hours ago

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
- 2 hours ago

دسمبر میں آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
- 2 hours ago

حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
- 3 hours ago

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع
- 4 hours ago

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
- 3 hours ago

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں، اسحاق ڈار
- 31 minutes ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ
- 3 hours ago

صدرٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ کے نام سے تمام ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے
- 2 hours ago

پاک فوج کو شہدا کو خراج عقیدت،نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز
- 36 minutes ago

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 4 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 15 hours ago