- Home
- News
غزہ: اسرائیلی جارحیت جاری،حملوں میں ایک ڈاکٹر سمیت مزید 18 فلسطینی شہید
اسرائیل نے بیت لاھیا، بیت ہنون اور جبالیہ میں 70 دنوں سے محصور فلسطینیوں تک خوراک پہنچانے سے بھی روک دیا ، اقوام متحدہ
غزہ میں اسرائیل کی کانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود صیہونی فوج نے غزہ کے شہریوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ حملوں میں ایک ڈاکٹر سمیت مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے بیت لاھیا، بیت ہنون اور جبالیہ میں 70 دنوں سے محصور فلسطینیوں تک خوراک پہنچانے سے بھی روک دیا ہے۔
غزہ کی وزات صحت کے مطابق پچھلے سال اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار سے زائد افراد شہید جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔