اگر 50 فیصد بھی کرپشن کا خاتمہ ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہے اور اگر 50 فیصد بھی کرپشن کا خاتمہ ہو جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی اور ہمارا ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جائے گا
سیالکوٹ میں ایوان صنعت و تجارت میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ملک آئی ایم ایف کے پریشر سے گزر رہا ہے لیکن ہمیں ملک کے اندر استحکام کی ضرورت ہے اور پالیسی ریٹ نو فیصد کم ہوا ہے جس سے بہتری آئے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ریجن میں پیدا ہونے والے مسائل کے اثرات ہم پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت کے مسائل سے آگاہ ہوں لیکن سیالکوٹ شہر کا کلچر سامنے ہے، پرائیویٹ شراکت داری سے ایئر پورٹ اور ایئرلائن کے قیام کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ تین چار ماہ سے مجھے پورٹ شپ کی ٹاسک فورس کا چئیرمین بنایا گیا، ایک کنٹینر کو آپریٹ کرنے کے لیے چھ گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ گاڑیوں سے ٹریکر اتار کر دوسری گاڑیوں کو ٹریکر لگا دیا جاتا ہے۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ وزیر ہوا بازی نے پاکستانی ایئر لائنز کے لیے خوشی کی نوید سنا دی ہے، سال نو کے آغاز سے ایئر سیال، ایئر بلیو اور فلائی جناح کو دبئی کے تمام ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 3 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 3 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- 4 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 2 گھنٹے قبل

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 2 گھنٹے قبل