پاکستان

سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کے لئے کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم کی منظوری سے وزیر خزانہ کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 گھنٹے قبل پر دسمبر 21 2024، 2:48 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کے لئے  کمیٹی تشکیل

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کے لئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیر اعظم کی منظوری سے خصوصی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کمیٹی سرکاری ملازمین کے موجودہ الاؤنسز پر نظرثانی کی تجاویز کا جائزہ لے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاؤنسز سے متعلق سفارشات بھی خصوصی کمیٹی تیار کرے گی، خصوصی کمیٹی کی جانب سے سفارشات وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن احد چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اورسیکریٹری خزانہ کمیٹی میں شامل ہیں۔

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکریٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ ڈویژن بھی خصوصی کمیٹی کے ممبرز میں شامل ہیں۔