9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
تحریک انتشار کا ماسٹر مائنڈ آج واضح ہوگیا، آج پاکستان کیلئے بہت بڑا دن ہے،وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے منصوبہ ساز وں اور واقعے میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ملکر جشن منائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل ہمیشہ مسلم لیگ ن ہی حل کرتی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھرپور محنت کی۔ جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ سیاسی دہشتگردوں نے سیاست کا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردی کی۔ آج انصاف ملا ہے اور اس حوالے سے کوئی نہیں بچے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مزیدکہا کہ ہم احسان بھولنے والے لوگ نہیں ہیں۔ اور جس نے احسان کیا ہم اس کا احسان ساری زندگی یاد رکھتے ہیں۔ وعدوں کی تکمیل شروع ہوچکی ہے۔ اور ایسا نہیں کہ ہمیں آپ کی مشکلات کا اندازہ نہیں ہے۔ بلکہ مسائل کے حوالے سے ہمیں ہر روز رپورٹس ملتی ہیں۔
پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن جماعت ملک کو کھوکھلا کرنے کے کیے کوشاں رہتی ہے،آئی ایم ایف کو کہتے تھے قرض نہ دیں، آج باہر سے آنے والی ترسیلات اٹھ اعشاریہ اٹھ ارب ڈالر ہے، جو مہنگائی 23 فیصد تھی، آج چار فیصد پر ہے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے، شرح سود نیچے جا رہی ہے۔
نو مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر جنھوں نے 9 مئی کے حملے کیئے اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جنھوں نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا، ان 25 افراد کو آج سزا سنائی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار کا ماسٹر مائنڈ آج واضح ہوگیا، آج پاکستان کیلئے بہت بڑا دن ہے، عوام 9مئی کے واقعے پر انصاف تلاش کررہے تھے، 9مئی کےماسٹر مائنڈ سمیت سب کو سزا دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تنصیبات پر حملے ایسے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا
- 4 گھنٹے قبل
شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- 3 گھنٹے قبل
حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
- 4 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا
- 4 گھنٹے قبل
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
- 4 گھنٹے قبل
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 7 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل
گوگل نے ہاف مون جنوری کے نام سے ڈوڈل جاری کر دیا
- 3 گھنٹے قبل
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی رپورٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل
صدر آصف علی زرداری کی آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت سے ملاقات
- 3 گھنٹے قبل