موسم

سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟

22 دسمبر سال کا سب سے مختصر دن جس کا کُل دورانیہ 10 گھنٹے آٹھ منٹ کا ہوگا ،محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 گھنٹے قبل پر دسمبر 21 2024، 6:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟

محکمہ موسمیات کے  مطابق 22 دسمبر  کا دن سال کا سب سے مختصر دن ہو تا ہے۔

اس دن  سورج صبح سات بج کر چھ منٹ پر طلوع ہوگا اور پانچ بج کر 14 منٹ پر غروب ہوگا، جس کا کُل دورانیہ 10 گھنٹے آٹھ منٹ کا ہوگا۔

جبکہ 22 اور 23 سمبر کی درمیانی شب سال کی سب سے طویل رات ہو گی جس  کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق 23 دسمبرسے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 21 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔