- Home
- News
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
کمپنی کی جانب سے اس بار انتظامی عہدوں پر فائز ڈائریکٹر اور نائب صدر سمیت 10 فیصد ملازموں کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے
آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی )کے اثرات کی وجہ سے گوگل نے ایک بار پھر بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔
ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے اس بار انتظامی عہدوں پر فائز ڈائریکٹر اور نائب صدر سمیت 10 فیصد ملازموں کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل کےسی ای او سندر پِچائی نے یہ اعلان ایک آل ہینڈ میٹنگ جس میں تمام ملازمین شریک تھے میں کیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کو اوپن اے آئی جیسے حریفوں سے مقابلے کا سامنا ہے جس کے لئے بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔
ملازمین اور ذمہ داران کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے بعد کمپنی نے کچھ منیجرز کو انفرادی طور پر دوبارہ معاملات سونپ دیئے۔
واضح رہے کہ اس قبل گزشتہ برس بھی کمپنی کی جانب سےتشکیل نو کے لیے یہ اقدام لیا گیا تھا جس میں 12 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا یہ فیصلہ سندر پچائی کے وسیع لائحہ عمل کا حصہ ہے جس کو 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا مقصد گوگل کو 20 فی صد مزید بہتر کرنا اور اے آئی پر مشتمل مستقبل کو اپنانا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 13 hours ago
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 13 hours ago
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 12 hours ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 13 hours ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 11 hours ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 12 hours ago