- Home
- News
حکومت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا اجلاس، پی ٹی آئی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں انتظامات مکمل ہیں
حکومت کے ساتھ مذاکرات کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہو گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں انتظامات مکمل ہیں جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سکیورٹی عملے نے بھی تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے رہنما پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں اسد قیصر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے جب کہ حکومت کی جانب سے عرفان صدیقی بھی پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح علیم خان بھی اسپیکر چیمبر میں پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے پہلے دور کا ان کیمرہ اجلاس ہوگا، جس میں مذاکرات کا مقام اور ٹی او آر طے کیے جائیں گے۔حکومتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور عرفان صدیقی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں راجا پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چوہدری سالک بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سے عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
میکسیکو :مسافر برادر طیارہ گر کر تباہ،7 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
بنگلہ دیش نے باضابطہ طور پر بھارت سے حسینہ واجدکی حوالگی کا مطالبہ کردیا
- 6 منٹ قبل
حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کر لیا ، اسد قیصر
- 8 منٹ قبل
موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کے لیے سب سے بڑاخطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
- 24 منٹ قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل
راولا کوٹ:مسافر وین کھائی میں گرنے4 مسافر جاں بحق،3 زخمی
- 37 منٹ قبل