عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 6 کروڑ 12 لاکھ 87 ہزار 188 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 6 کروڑ 2 لاکھ 35 ہزار 119 ووٹ پڑے


فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹورک (فافن) نے عام انتخابات 2024 میں سیاسی جماعتوں کو پڑنے والے ووٹوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کے حلقوں پر ایک کروڑ 80 لاکھ 32 ہزار 955 ووٹ پڑے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 714 ووٹ ملے، تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 88 اور صوبائی اسمبلیوں میں 201 نشستیں ملیں۔
عام انتخابات 2024 کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے 68 فیصد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 62 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
اسی طرح اگر 2018 کے الیکشنز کا موازنہ کیا جائے تو ان تینوں جماعتوں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے بالترتیب 69 اور 61 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں یہ شرح 65 اور 58 فیصد تھی۔
غیر سرکاری انتخابی مبصر نے بتایا کہ رواں سال الیکشنز میں قومی اسمبلی کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد صوبائی اسمبلی سے قدرے زیادہ تھی، مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے انتخابات میں 4 لاکھ 48 ہزار 943 ووٹ زیادہ ڈالے گئے۔
فافن رپورٹ میں بتایا گیا کہ ووٹوں کے اعتبار سے مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر رہی، مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی کے حلقوں پر ایک کروڑ 41 لاکھ 21 ہزار 509 ووٹ جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر ایک کروڑ 26 لاکھ 26 ہزار 257 ووٹ پڑے، مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی کی 75 اور صوبائی اسمبلیوں کی 156 سیٹیں ملیں۔
رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی کے حلقوں پر 82 لاکھ 35 ہزار 875 ووٹوں کے ساتھ 54 سیٹیں ملیں جبکہ پی پی پی نے صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر 81 لاکھ 55 ہزار ووٹوں کے ساتھ 109 نشستیں حاصل کیں۔
فافن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدواروں کو قومی اسمبلی کے حلقوں پر 70 لاکھ جبکہ صوبائی حلقوں پر 30 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے، آزاد امیدواروں نے 13 قومی اور ایک صوبائی سیٹ جیتی۔ ووٹوں کے اعتبار سے تحریک لبیک پاکستان ملک کی چوتھی بڑی جماعت ہے مگر یہ جماعت قومی اسمبلی کی ایک بھی نشست نہیں جیت سکی تاہم پنجاب اسمبلی میں ایک نشست ملی۔
ووٹوں کے حساب سے پانچویں بڑی جماعت جمعیت علماء اسلام رہی، جے یو آئی نے 4 فیصد ووٹ حاصل کرکے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستیں جیتیں۔قومی اسمبلی کیلئے 2 فیصد ووٹ لے کر جماعت اسلامی چھٹی بڑی جماعت رہی مگر کوئی نشت نہ حاصل کرسکی،جماعت اسلامی نے 3 فیصد ووٹوں کے ساتھ صوبائی اسمبلی کی 3 نشستیں جیتیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا حالیہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 265 نشستوں پر 6 کروڑ 12 لاکھ 87 ہزار 188 ووٹ پڑے جن میں سے 17 لاکھ 68 ہزار 471 ووٹ مسترد بھی ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلی کی 590 نشستوں پر 6 کروڑ 2 لاکھ 35 ہزار 119 ووٹ پڑے جن میں سے 18 لاکھ 39 ہزار 26 ووٹ ضائع ہوئے، سب سے زیادہ ووٹ پنجاب میں مسترد ہوئے جبکہ بلوچستان میں مسترد ووٹوں کی شرح کم رہی۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری
- 42 منٹ قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

شیخ رشید کو عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ کیلئے جانے سے روک دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

امریکا کی تاریخ میں پہلی بارایک مسلمان نے بطور نیویارک میئر میدان مار لیا
- 5 گھنٹے قبل

ورجینیا اور نیو جرسی تک ڈیموکریٹک پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں
- 5 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 15 گھنٹے قبل

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کیلئے شاہی خاندان کی طرف سے ’نائٹ ہڈ‘ کاخطاب
- 2 گھنٹے قبل

نیو یارک میں اب اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نومنتخب نیویارک میئر
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اسحاق ڈار
- 15 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

آج شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا
- 3 گھنٹے قبل












