- Home
- News
عدالت نے الیکشن ٹریبونل کو این اے 46 سے متعلق کارروائی سے بھی روک دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی امید وار عامر مغل درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبونل کو کاروائی سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو این اے 46 سے متعلق کارروائی سے بھی روک دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے حلقہ این اے 46 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت پیش ہوئے۔
عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے عامرمغل کی الیکشن پٹیشن کی حد تک الیکشن ٹریبونل کو کاروائی سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، آئندہ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔
خیال رہے کہ این اے 46 سے لیگی امیدوار انجم عقیل خان ایم این اے بنے، پی ٹی آئی امیدوار عامرمغل نے نئے الیکشن ٹربیونل کی تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے، عدالتی حکم کے بعد الیکشن ٹریبونل اب اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کارروائی آگے نہیں بڑھا سکے گا۔
واضح رہے کہ جسٹس(ر)عبدالشکور پراچہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلیں سن رہے ہیں، الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے حلقوں این اے 47 اور این 48 سے متعلق بھی الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔
پاکستان جنوبی افریقہ کو ونڈے میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
- ایک گھنٹہ قبل
خیبرپختونخوا حکومت کا کُرم راستے کی بحالی کیلئے خصوصی فورس کے قیام کا فیصلہ
- 10 منٹ قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک منٹ قبل
حکومت نے قائد اعظم کی یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
کابینہ ڈویژن نے2025 کی عام تعطیلات کا کیلنڈر جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
گورنرخیبر پختونخوا نے یونیورسٹی ترمیمی بل پر اعتراض لگاکر واپس کردیا
- ایک گھنٹہ قبل