2025ء کی پہلی چھٹی پانچ فروری کو ہو گی، دوسری چھٹی یوم پاکستان 23 مارچ کو ہو گی،کیلنڈر


اسلام آباد:کابینہ ڈویژن نےسال 2025ء میں ہونے والی عوامی اور اختیاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔
جابینہ کی جانب سے جاری کئے گئے کیلنڈر کے مطابق اگلے سال بارہ عوامی اور بائیس اختیاری تعطیلات ہوں گی، 2025ء کی پہلی چھٹی پانچ فروری کو ہو گی، دوسری چھٹی یوم پاکستان 23 مارچ کو ہو گی۔
حکومت کی جانب سے 30مارچ، 31 مارچ اور یکم اپریل کو عیدالفطر کی تعطیلات کے طور پر رکھا گیا ہے، یوم مزدور کی یکم مئی کو چھٹی ہو گی، جبکہ 28 مئی کویوم تکبیر کی عام تعطیل ہو گی۔
اسی طرح عیدالاضحی کے لئے 7، 8 اور 9 جون کی تعطیلات رکھی گئی ہیں، نو محرم اور دس محرم کی دو چھٹیاں پانچ اور چھ جولائی کو ہوں گی، یوم آزادی کے سلسلے میں 14 اگست کو عام تعطیل ہو گی۔
حکومت نے ماہ ربیع الاول میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے جو کہ 5 یا 6 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جب کہ یوم اقبال 9 نومبر کو ہوگا۔
سال، 2025ء کی آخری عام تعطیل 25 دسمبر ہو گی، کرسچین برادری کیلئے ممکنہ طور پر ڈے آفٹر کرسمس 26 دسمبر کو تعطیل ہو گی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 18 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 21 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 17 گھنٹے قبل
