موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کے لیے سب سے بڑاخطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
انہوں نے کہا کہ کامیاب طلبہ اپنی زندگی کے نئے دور میں داخل ہونے جا رہے ہیں، آپ نے عملی زندگی میں ملک کیلئے خدمات انجام دینی ہیں۔


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے سے بڑا کوئی مذاق نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹوزرداری نے کہا طلبہ کو ڈگریاں وصول کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، طلبہ کے اساتذہ اور والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ لوگوں کو دیکھ کر اپنا زمانہ طالب علمی یاد آرہا ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جو آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا، تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں، تعلیم نوجوانوں کو اپنے اہداف کے حصول میں مدد دیتی ہے، فارغ التحصیل طلبہ اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں نے عملی زندگی میں محنت اور جدوجہد کو اپنا شعار بنانا ہے، نوجوان دنیا بھر میں علم کی بدولت اعلیٰ مقام حاصل کرسکتے ہیں۔
کامیاب طلبہ اپنی زندگی کے نئے دور میں داخل ہونے جا رہے ہیں، آپ نے عملی زندگی میں ملک کیلئے خدمات انجام دینی ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کے لیے خطرہ ہے، ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ، نئی نسل کو مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں اپنا پانی محفوظ کرنا ہوگا، سستی بجلی پیدا کرنا ہوگی، موسمیاتی تغیر کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، گلیشیئر پگھلنے سے بے موسمی بارشوں و سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے، ہمیں آنے والے وقت کے لیے تیاری کرنا ہوگی، ہمارا ملک وسائل سے مالا مال ہے، کوئلے،ہوا اور پانی سے سستی بجلی زیادہ سے زیادہ پیدا کرنا ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ نہریں بنانے سے پہلے ملک کے مستقبل کا سوچیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے سے بڑا کوئی مذاق نہیں، یہاں آ کردیکھیں، ترقیاتی بجٹ60سال کی عمر کے لوگ ہیں، 26ویں آئینی ترمیم میں پہلی بار اچھے ماحول کو شامل کیا گیا، ہم نے ڈیجیٹل بل آف رائٹس کے لیے آواز اٹھانی ہے،ہمیں آج کے زمینی حقائق اور چیلنجز کو دیکھ کر منصوبہ بنانا ہوگا۔
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 30 منٹ قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- ایک منٹ قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- ایک دن قبل

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 21 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- ایک گھنٹہ قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل










