پاکستان

حکومت نے   بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کر لیا ، اسد قیصر

حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہےجس میں دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Dec 23rd 2024, 6:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت نے   بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ  منظور کر لیا ، اسد قیصر

پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کے پہلے دور میں ہی  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ کیا ۔ 

پی ٹی آئی رہنما اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہےکہ حکومت نےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظورکرلیا ہے۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سےیہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی، اب ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہوگی۔ 

سابق اسپیکرکا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے جب کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئرججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہےکہ حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہےجس میں دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ۔